the etemaad urdu daily news
آیت شریف حدیث شریف وقت نماز
etemaad live tv watch now

ای پیپر

انگلش ویکلی

To Advertise Here
Please Contact
editor@etemaaddaily.com

اوپینین پول

کیا آپ کو لگتا ہے کہ دیویندر فڑنویس مہاراشٹر کے اگلے وزیر اعلیٰ ہوں گے؟

جی ہاں
نہیں
کہہ نہیں سکتے
حیدرآباد۔ یکم جنوری (اعتمادنیوز)ریاستی سیاست میں آج اس وقت نیا تنازعہ پیدا ہو گیا جب وزیر اعلی این کرن کمار ریڈی نے ریاستی وزیر سریدھر بابو کو انکے قانون ساز امور کے اضافی محکمہ کے عہدہ سے ہٹاکر انہیں محکمہ کمرشیل ٹیکس کا عہدہ سونپا۔ وزیر اعلی نے قانون ساز کے عہدہ کو ریاستی وزیر اور انکے کٹر حامی شیلجا ناتھ کو حوالہ کیا۔ وزیر اعلی نے اپنے اس فیصلہ کی تائید کرتے ہوئے کہا کہ مجھے یہ اختیارات حاصل ہیں۔ تاہم دوسری جانب وزیر اعلی کے اس فیصلہ کے خلاف تلنگانہ کے وزرا نے اپنی شدید بر ہمی کا اظہار



کیا۔ اور آج شام تلنگانہ کے وزرا نے ایک ہنگامی اجلاس کے انعقاد کا اعلان کیا۔ تلنگانہ کے وزرا شبہ ظاہر کر ہے ہیں کہ عین تلنگانہ بل اسمبلی میں پیشی کے موقع پر وزیر اعلی کی یہ کاروائی انکے مخالف تلنگانہ رویہ کو واضح کرتا ہے۔ واضخ رہے کہ پچھلے چند دن سے اسمبلی میں ریاستی وزیر سریدھر بابو اہم رول ادا کر رہے تھے۔ بتایا جاتا ہے کہ وزیر اعلی اسمبلی اجلاس کے آغاز کے لئے دو دن قبل ہی یہ فیصلہ کرتے ہوئے تلنگانہ بل کو روکنے کی کوشش کر رہے ہیں۔ چنانچہ تلنگانہ سے تعلق رکھنے والے وزرا نے اس سلسلہ میں انہوں نے ریاستی گورنر ای ایس ایل نرسمہن کو بھی شکایت کیا۔ 
اس پوسٹ کے لئے کوئی تبصرہ نہیں ہے.
تبصرہ کیجئے
نام:
ای میل:
تبصرہ:
بتایا گیا کوڈ داخل کرے:


Can't read the image? click here to refresh
http://st-josephs.in/
https://www.owaisihospital.com/
https://www.darussalambank.com

موسم کا حال

حیدرآباد

etemaad rishtey - a muslim matrimony
© 2024 Etemaad Urdu Daily, All Rights Reserved.